18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے

18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے: شفقت محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ  18 جنوری سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھول دئے جائیں گے۔ وفاقی وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ پرائمری سے 8 ویں تک کی کلاسوں کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کے باعث بند کیئے گئے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، اس وقت بیماری لگنے کا ریٹ 1 اعشاریہ 9 کے قریب تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا احتیاط کی بہت ضرورت ہے:  اسد عمر

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تو کورونا وائرس کی مثبت شرح 7 اعشاریہ 14 ہو گئی تھی، پچھلے 8 ماہ کے دوران تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے۔وفاقی وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ ماہرین نے بتایا تھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے مثبت شرح کم ہوگی، کورونا وائرس کی مثبت شرح 7 اعشاریہ 14 سے کم ہوکر 6 اعشاریہ 10 ہو گئی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ابھی بھی کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، 9 ویں تا 12 ویں جماعت کے امتحانات ہونے ہیں، اس سال کسی بچے کو امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 18 جنوری سے نویں سے 12 ویں جماعت تک کی کلاسیں کھل جائیں گی اور پڑھائی شروع ہو جائے گی، جبکہ پرائمری سے مڈل کی کلاسیں 25 جنوری کے بجائے یکم فروری سے کھلیں گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں انفیکشن کا ریٹ مختلف ہے، اگلے ہفتے تمام صورتِ حال پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔شفقت محمود نے یہ بھی بتایا کہ شہروں میں کورونا وائرس کی شرح دیکھ کر مزید فیصلے کیئے جائیں گے، اگلے ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا پھر جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث کورونا کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آگیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے