احسن اقبال

ہم معاشرے کو انتہا پسندی سے پاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم معاشرے کو انتہا پسندی سے پاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ نفرت اور انتہا پسندی کے نظریات کینسر کی طرح پھیلتے ہیں۔ جھوٹ اور الزام تراشیوں کا نتیجہ ہے کہ یہ سڑکوں پر دھکے کھا رہا ہے، سیاسی رہنماؤں کو اپنے کارکنوں کی تربیت کرنا ہوتی ہے جبکہ عمران خان حکومت چلانے اور کارکنوں کی تربیت کرنے میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے جاری بیان میں کہا  ہے کہ عمران نیازی کی سیاست نفرت کو فروغ دے رہی ہے،  میں سیاست میں نیا نہیں، 3 دہائیاں ہوگئی ہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں سے کہتا ہوں جہالت پر مبنی کام نہ کریں۔ عمران نیازی لوگوں کو استعمال کرکے انہیں ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتا ہے، عمران خان کی محبت میں شرمناک کارروائیاں کرنے والے ٹھنڈے دل سے سوچیں، کیا ان کا لیڈر بھی ان کے ساتھ اتنی محبت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں کہ ملک کے لیے میری کیا خدمات ہیں، مجھے پی ٹی آئی کے کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں، عمران خان پچھلے 10 سال سے چور چور کی مہم چلا رہا ہے، چار سال کی حکومت میں عمران خان ایک بھی الزام ثابت نہیں کر سکا۔ میرے خیال میں عمران نیازی کو ایک ماہر نفسیات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے