چوہدری سرور

ہمارے مشوروں کو مانا جاتا تو آج پی ٹی آئی مشکل میں نہ ہوتی۔ چودھری سرور

لاہور (پاک صحافت) چودھری سرور کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مشوروں کو مانا جاتا تو آج پی ٹی آئی مشکل میں نہ ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب و مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری محمد سرور نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے پرانا پاکستان بھی دیکھا ہے نیا پاکستان بھی دیکھا ہے لیکن اب فیصلہ کیا ہے میں نے قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے۔

چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہے، فیصلے مشاورت سے نہیں ہوتے اگر تحریک انصاف میں ہمارے مشوروں کو مانا جاتا تو آج جس مشکل صورتحال میں ہے ایسا نہ ہوتا، اگر عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی تو تحریک انصاف کی مقبولیت ختم ہوگئی تھی کیونکہ یہ گڈ گورننس نہیں دے سکی۔

انہوں نے کہا کہ اب جو نئے لوگ آئے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ ہم مہنگائی ختم کرنے آئے ہیں لیکن انہوں نے مہنگائی پہلے سے زیادہ کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے