شرجیل میمن

ہماری کوشش ہے کہ سندھ کے عوام کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے، شرجیل انعام میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین  پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کا پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے پر فوکس ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ سندھ کے عوام کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی چائنیز کمپنی کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں طے ہوا کہ چائنیز کمپنی پیپلز بس سروس کی طرز پر کراچی میں نئی بس سروس کا آغاز کرے گی جو کہ 500 بسوں کی فلیٹ پر مشتمل ہو گی۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن نے چائنیز کمپنی کو بسوں کی خریداری اور کراچی لانے کے لئے 4 ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے 4 ماہ کے اندر 500 بسیں کراچی پہنچ جانی چاہیے۔ یاد رہے کہ چینی وفد میں شینڈونگ ہائی سپیڈ پاکستان کے چئیے چھنگ،   ذوھیب صدیقی اور کنگ لونگ کمپنی کے چھن یوسن  شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے