رانا ثناء اللہ

ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی تنازع نہیں، مسلم لیگ ن

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی تنازع نہیں، ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد ہوکر حکمرانوں کے خلاف اٹھیں گی۔ رانا ثنا اللہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو 30 سال پیچھے لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا ثناء اللہ نے عید الفطر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، اس طرح ملک نہیں چلتے، حکومت کو ڈسکہ اور وزیر آباد کا دکھ ہے۔ حدیبیہ کیس سارا ڈرامہ کیا جارہا ہے، کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، 110 گواہ حدیبیہ کے معاملے میں پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشری نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس کے دوران پی پی چیئرمین  اور صدر مسلم لیگ نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو حمزہ شہباز کے لئے بھی عید کی مبارکباد کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے