شہباز شریف

ہائیکورٹ کو حکومت کی جانب سے خط لکھنا غیر آئینی کام ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ کو خط لکھا گیا ہے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کو حکومت کی جانب سے خط لکھنا غیر آئینی کام ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے  صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کو حکومت کی جانب سے خط لکھنا غیر آئینی کام ہے اور ایسے اقداما ت سے وفاقی حکومت کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نہیں جانتی کہ عدلیہ کا الگ کردار ہے۔

واض رہے کہ بینکنگ کورٹ میں پیش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کی جرات کہ چیف جسٹس سے پوچھے کہ آپ ٹرانسفر کرنے کے مجاز ہیں۔ ان  کا  کہنا تھا کہ یہ ہمارے خلا ف سیاسی انتقام کی انتہاہے کہ ایک ہی نوعیت کے دوکیسز الگ الگ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے