پولیس جی بی

گلگت بلتستان پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلی کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے مقامی پولیس کے صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی ہے، اب ان شخصیات کو صوبے سے باہر دورے پر متعلقہ صوبہ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی پولیس نے لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو زمان پارک میں سیکیورٹی فراہم کی تھی جس پر شہباز شریف حکومت نے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے