کورونا وائرس

کورونا کی دوسری لہر، 1404مزید نئے کیسز رپورٹ، 31 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چار سو چار مزید نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34475 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1404 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 31 افراد انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔ خیال رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12307 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 63029 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25635 ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1387 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 25087ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 253511 ہو گئی ہے جب کہ 4212 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 163833 ہے اور 5037 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18929 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69778 اور 1991 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9448 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 281 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4940 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42590 ہے اور اب تک 485 مریض انتقال جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے