کورونا وائرس

کورونا وائرس سے مزید 42 اموات، 1780 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں وضح کمی آگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 712 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 1780 افراد میں کورونا وبا کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 668 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 566 تک جا پہنچی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 98 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق  پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 50 ہزار 690 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 199 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 60 ہزار 412 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک کُل 7 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار 484 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے