زلزلہ

کوئٹہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہر آگئے

کوئٹہ (پاک صحافت) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ سمیت گردو نواح میں تقریباً ہفتے کی صبح 11 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات  کے مطابق کا مرکز قلات سے 40 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلے سے اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب سے خیبرپختونخوا کے بھی مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

واضح رہ کہ خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی  زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بالاکوٹ تھا۔ یاد رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے