پاک فوج

کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے نکال لیا

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کی وادی کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو پاک فوج کی ہیلی کاپٹر نے نکال کر اور محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کمراٹ سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر پشاور کور کے جوانوں نے پھنسے افراد کو نکالا۔ مزید افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بعض فیملیز پہاڑوں پر چلی گئیں، خراب موسم کے باعث نکالا نہیں جا سکا، پہاڑوں پر جانے والی فیملیز سے مسلسل رابطہ ہے۔ ان فیملیز کو پہاڑوں پر محفوظ مقامات پر شفٹ کر دیا ہے، موسم ٹھیک ہوتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہاڑوں سے فیملیز کو نکال لیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ انخلا کے لیے خوازہ خیلہ سے بھی ایک دستہ تیار ہے۔ عوام سیلاب کی وجہ سے سوات اور گرد و نواح کا سفر نہیں کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے