آصف زرداری

کشمیر کی آزادی شہید بھٹو کا عہد اور بینظیر بھٹو کا مشن تھا۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی شہید بھٹو کا عہد اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ مودی کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کے موقع پر پاکستان میں عوام کی منتخب حکومت نہیں تھی۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر، وزیراعظم، وزیرخارجہ سکون سے نہ بیٹھے ہوتے، آج مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی جیل دکھائی دیتا ہے۔ ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر رائے عامہ تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی انسانی اور جمہوری حق ہے، انسانی آزادی کی بات کرنے والی مہذب دنیا کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جبر کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے