مراد علی شاہ

کراچی میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری لگنے والی آگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا،  ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ  نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شا ہ نےکمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے واقعہ کی وجوہات ، حفاظتی تدابیر اور جانی نقصان سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے  کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے  پوچھا کہ واقعہ کیسے پیش آیا اور حفاظتی تدابیر کیا تھیں، اتنا زیادہ جانی نقصان کیسے ہوا؟

واض رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 15 مزدور موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ مراد علی شاہ نے جاں بحق مزدوروں کے خاندان کی بھرپور مدد کرنے  اور  زخمیوں کا علاج کرانے کی ہدایت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے