مراد علی شاہ

کراچی میں بارش کے باوجود راستوں کی حالت بہت بہتر ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری حالیہ بارشوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے باوجود راستوں کی حالت بہت بہتر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے سال ریکارڈ بارش ہوئی جس میں وفاقی حکومت نے بھی کام کیا، کل ساری رات بارش ہوئی، صبح ساری رپورٹ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری رات بارش ہونے کے بعد سڑکوں پر اتنا پانی نہیں ہے، بہت ساری جگہوں پر پانی کھڑا ہوگا، اس کو مانتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ  سیف سٹی پروجیکٹ جہاں لگے ہیں وہاں کچھ مسائل آئے ہیں، باہر کی کمپنیوں کو ٹھیکہ دینا درست ہے یا نہیں اس پر بات چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور کامیڈین عمر شریف سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  اداکار عمر شریف اس ملک کا اثاثہ ہیں، ان کا سارا علاج کروا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ  پی سی ون 2017ء میں بنایا تھا، اس کا کچھ نہیں ہوا، حکومتِ سندھ صحافیوں کے لیے اقدامات کرتی ہے

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے