قمر زمان کائرہ

چیف جسٹس کو چاہیے کہ قومی سطح کے معاملے پر فل کورٹ بنائیں۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو چاہیے کہ قومی سطح کے معاملے پر فل کورٹ بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر اور وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک مثبت فیصلہ آئے تو یہ ہی عدالت اور ملک کے لیے بہتر ہوگا۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 5 سال سیاست میں تلخی کا ماحول پیدا کیا ہے۔ جھوٹ، نفرت اور انتشار کی سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکی ہے، عوام نے منفی سیاست کرنے والوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ اب سپریم کورٹ کو بھی ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کا احتساب کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے