چوہدری پرویز الہی

چوہدری پرویز الہی کے دور حکومت میں 31 محکموں میں سیاسی بھرتیوں کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دور حکومت میں 31 محکموں میں کئی سیاسی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سول سیکریٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پر 41 میں سے 31 محکموں نےرپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کو جمع کروا دی ہے۔ پنجاب کے 31 محکموں میں کئی سیاسی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، سیاسی بھرتیوں کے تحت تعینات افراد کو سرکاری مراعات حاصل رہیں۔

ذرائع سول سیکریٹریٹ کے مطابق ایوان وزیراعلی کی زبانی ہدایت پر ان سیاسی معاونین کو گاڑیاں بھی دی گئیں۔ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر نے تمام محکموں سے سیاسی بھرتیوں کی تصیل طلب کررکھی ہے، پنجاب میں یکم جولائی سے 22 جنوری تک بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے