چویدری شجاعت

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار رہیں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی سربراہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت چار رکنی بینچ کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف چوہدری شجاعت کی درخواست پر سماعت آج ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے بیرسٹر عمر اسلم پیش ہوئے اور بتایا کہ لاہور میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت کمال علی آغ نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین اور طاہر بشیر چیمہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹایا گیا اور یکطرفہ طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کردیا تاہم الیکشن کمیشن کو پارٹی صدر ہٹانے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن نہیں بھیجا گیا جس کے مطابق چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ اب بھی پارٹی عہدیدار ہیں۔

واضح رہے کہ بیرسٹر عمر اسلم نے کہا کہ پارٹی آئین کے آرٹیکل 43 میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اختیارات واضح ہیں اور ورکنگ کمیٹی کے 200 ارکان ہیں جن میں سے 50 پارٹی صدر نامزد کرتا ہے لیکن آج تک ورکنگ کمیٹی کے ارکان کا الیکشن نہیں کرایا گیا اور اجلاس میں شامل ارکان ورکنگ کمیٹی کے رکن ہی نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی صدر انتقال یا استعفے کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ پارٹی آئین میں صدر کو ہٹانے کی کوئی شق موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے