فضل الرحمان

پی پی اور اے این پی کے پاس اب بھی وقت ہے پی ڈی ایم سے رجوع کریں، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی کو ایک موقع دیتے ہوئے کہاہے کہ اب بھی ان کے پاس وقت ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں اور پی ڈی ایم سے رجوع کریں۔ پی ڈی ایم سربراہ کا کہناہے کہ ہمیں بیان بازی میں نہیں الجھنا، یہ ہمارا آخری بیان ہے، پی ڈی ایم اس لیے نہیں بنی کہ عہدوں پرلڑیں،بڑی مشکلیں آئیں،گفتگو اور افہام تفہیم سے راہ نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ملک و قوم کےبجائے اپنے مفادات دیکھ کر فیصلے نہیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے لیے امیدواروں کا تعین اتفاق رائے سے ہوا، ان کیلیے اب بھی موقع ہےفیصلوں پر نظرثانی کریں اور پی ڈی ایم سے رجوع کریں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی سیاست اور جمہوریت عزیز تھی، آج بھی ہم اس فورم کے اُس عظیم مقصد کو مدنظر رکھتے ہیں، پی ڈی ایم اس لیے نہیں کہ ہم کسی عہدے کیلیے لڑیں، ہم نے بہت مشکل مراحل عبورکیے،غیر ضروری طور پر اسے عزت نفس کا مسئلہ بنانا سیاسی تقاضوں کے مطابق نہیں تھا، وہ پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کرسکتے تھے کہ وہاں وضاحت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے