سعید غنی

پی ٹی آئی کے اے ٹی ایمز کو کوئی پوچھنے والا نہیں،سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے تحریک انصاف حکومت کو  کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اے ٹی ایمز کو کوئی پوچھنے والا نہیں، مس مینجمنٹ حکومت کی ہے اور سزا عوام کو دی جارہی ہے۔ سعید غنی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی27 فروری کو احتجاج کرے گی، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے  گیس بحران سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جس صوبے سے گیس پیدا ہورہی ہے پہلے اسے دی جائے، سندھ ضرورت سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے، بدقسمتی ہے گھروں میں چولہے جلانے کیلئے گیس نہیں مل رہی۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے مزید کہاکہ آج عوامی مسائل پر احتجاج نہیں ہورہا، کوئی بات نہیں کررہا، حکومت گزشتہ3 ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہی ہے۔ پرویز خٹک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان میں اتنی تو جرات ہوئی کہ کہا میرے صوبے کو گیس نہیں مل رہی۔ ایم کیو ایم کی گیس بحران پر حکومت کے خلاف آواز تک نہیں نکلتی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے