پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما کیخلاف کھاد اسمگلنگ کا مقدمہ درج

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنیف پتافی کے خلاف کھاد اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، موصوف کھاد اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے منتخب پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی حنیف پتافی کے خلاف کھاد اسمگلنگ کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے تھانہ دراہمہ میں محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد کلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق یوریا کھاد ڈیلر محمد رفیق پتافی کے گودام اور دفاتر میں متعلقہ حکام گئے ڈیلر کے بھائی ممبر پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی بھی موقع پر آگئے تھے۔ ڈیلر سے خریدو فروخت کا ریکارڈ طلب کیا گیا مگر وہ مقررہ وقت تک ریکارڈ فراہم نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں

ملیحہ لودھی

پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی

اسلام آباد (پاک صحافت) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے