ناز بلوچ

پی ٹی آئی کے اپنے بھی وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد میں ووٹ کریں گے، ناز بلوچ

لاہور (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعماد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپنے لوگ اور ان کے اتحادی بھی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ووٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی چوک پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ا س حوالے سے اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہیں۔

واضح رہے کہ  میڈیا سے گفتگو کے دوران ناز بلوچ نے مزید کہا کہ جب سے لانگ مارچ قافلہ کراچی سے روانہ ہوا اس وقت سے حکومت کو پریشانی کا سامنا ہے، پنجاب میں بھی انکی حکومت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف وزیر اعظم کے خلاف کم تحریک عدم اعتماد لارہے ہیں، اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہیں، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے