رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی کی متعدد شخصیات عنقریب ن لیگ میں شامل ہوں گی۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی متعدد شخصیات ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں جو عنقریب مسلم لیگ ن میں شمولیت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ کے الیکشن ہوئے تھے اس وقت پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا تھا اور متعدد ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن سے رابطے میں تھے۔ ان افراد کا تعلق پنجاب سے ہے جو مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنا چاہتے ہیں، ہم مناسب وقت پر انہیں سامنے لائیں گے۔

رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے پنجاب کے دو شہروں فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان میں جلسے رکھے ہیں، مسلم لیگ ن ان جلسوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ہم تو پہلے بھی جلسے اور لانگ مارچ کیلئے تیار تھے، اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی باہر نکل گئی، ہم آج بھی تیار ہیں، فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے