پی ٹی آئی

پی ٹی آئی وفد کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے اہم ملاقات، سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر غور

کراچی (پاک صحافت) سینیٹ انتخابات کے حوالے سےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد سے اہم ملاقات کی، جس کے دوران 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ خیا ل رہے کہ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مشترکہ اہداف کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، آگے بھی بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں اتحادیوں کی معاونت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم ایم پاکستان کے مرکز پہنچا جہاں کنوینر خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور فیصل سبزواری سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے فیصل سبز واری بولے کہ مردم شماری کے حوالے سے دیرینہ تحفظات ہیں، اس پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ کراچی کو ماس ٹرانزٹ سمیت دیگر منصوبے دیے جائیں۔ دوسری جانب وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں بہت دلچسپی لی جا رہی ہے، اس الیکشن پر لوگوں کی نظریں ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے وفود کی ملاقات کے دوران وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھاکہ یہ دو اتحادی جماعتوں کے درمیان الیکشن ہے، ایک حکومت کی اور ایک اپوزیشن کی جماعت ہے، ہماری کوشش ہےکہ الیکشن شفاف ہو، کوشش ہے کہ لین دین ختم ہو، کوئی کسی کو گالی نہ دے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے، صاحب حیثیت لوگوں پر ٹیکسسز بڑھائے گئے، اخراجات کم کرنے کے لیے آغاز ایوان صدر، پرائم منسٹر سمیت اہم شخصیات سے کیا گیا، ہم ڈالر نہیں کمائیں گے تو لوگوں کا خیال نہیں رکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے