اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی نے 8 سالوں سے جو حقائق چھپائے انہیں ہم نے بے نقاب کیا۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 8 سالوں سے جو حقائق چھپائے انہیں ہم نے بے نقاب کیا، اب اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فریق بننے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کل سماعت کرے گا جبکہ اکبر ایس بابر نے کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔

اکبر ایس بابر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جعلی بیان حلفی دیا جو کہ ثابت ہوگیا ہے، پی ٹی آئی نے 8 سالوں سے جو حقائق چھپائے انہیں ہم نے بے نقاب کیا، یہ پاکستان کا سب سے بڑا کیس ہے، میں نے جو الزامات لگائے وہ ثابت ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے