احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت مستعفی ہوکر قوم سے اظہار ہمدردی کرے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت قوم کی بھلائی چاہتے ہیں تو انہیں مستعفی ہوکر قوم سے اظہار ہمدردی کرنا چاہئے ورنہ عوام گریبان پکڑ کر گھر بھیجیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان بھی عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی کے بہت سے ایم این اے ہمارے ساتھ ہیں، ان شاءاللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آئے روز بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی ارکان ناقص حکومتی کارکردگی پر آئندہ انتخابات میں جانے کے لیے پریشان ہیں، تمام ارکان پارلیمنٹ سے عوام یہی پوچھتے ہیں کہ حکومت کب جائے گی؟۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا اور عوام کا بھلا چاہتی ہے تو استعفیٰ دیدے، عمران خان کی آج بھی دھرنے والی تقریر ہی ہوتی ہے، آپ یہ سوچیں کہ عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے، عوام کا سوال ہے کہ ہم کب اس حکومت کو گھر بھیج رہے ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے