خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت آئی ایم ایف کے سامنے سرتسلیم خم کرتے ہوئے لیٹ گئی ہے۔ اب آئی ایم ایف کے اشاروں پر مہنگائی بڑھائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم پر پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتیں 200 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا خوفناک منصوبہ بنا لیا ہے۔

رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا خوفناک منصوبہ بنایا ہے۔ حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔ مہنگائی کے اس طوفان کے سامنے بند باندھنے کیلئے عوامی احتجاج کے سوائے کوئی چارہ نہیں رہ گیا ہے۔ ہم پی ڈی ایم کی کال پر لبیک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے