شازیہ مری

پیپلز پارٹی سندھ کا معاشی قتل نہیں ہونے دے گی۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نااہل حکومت کی جانب سے بجٹ کی آڑ میں سندھ کا معاشی قتل ہونے نہیں دے گی۔ وفاق کی جانب سے سندھ کے ساتھ مسلسل زیادتی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ صوبوں کے ساتھ زیادتی ہو کیوں کہ اس سے وفاق کمزور ہوتا ہے، سندھ کو کسی کا ایک دھیلا بھی قبول نہیں ہے، ہمیں این ایف سی سے ہمار ا حصہ ملنا چاہئے۔

رہنما پی پی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی کی منظوری نیشنل اکنامک کونسل دیتی ہے، پی ایس ڈی پی کو ٹھپہ لگانے کے لئے یہ صرف ایک میٹنگ کرتے ہیں۔ اس سے قبل یہ پوری ایکسرسائز کو مسترد کرتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں غربت میں اضافہ ہوا ہے مگر اقتصادی سروے رپورٹ میں اس کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے