سراج درانی

پیپلز پارٹی جتنا تجربہ کسی کے پاس نہیں، سراج درانی

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جتنا تجربہ پیپلز پارٹی کے پاس ہے اتنا تجربہ کسی بھی پارٹی کے پاس نہیں ہے۔  سراج درانی کہتے ہیں کہ ہر سیاسی جماعت اپنی بات کرتی ہے، لیکن ہم تجربے سے حکومت چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ملک میں جاری کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ رکھیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیادہ سے زیادہ ماسک پہنیں۔

واضح رہے کہ آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی ویکسین موجود ہے لہٰذا لوگ ویکسین کرائیں۔ انہوں یہ بھی کہا کہ لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو صورتحال خراب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے