پُر امن الیکشن نہ کرانے کی ذمہ دار حکومت ہے

پُر امن الیکشن نہ کرانے کی ذمہ دار حکومت ہے:رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(پاک صحافت) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہاہے کہ پُر امن الیکشن نہ کرانے کی ذمہ دار حکومت ہے پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعدتیسرے درجے کی جماعت ہوگی ، ضمنی الیکشن میں سیاسی دہشت گردی کی گئی۔

تٖفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے  گفتگومیں وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  اُنہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں واحدچوری ہے جس میں پولنگ ایجنٹس سمیت الیکشن عملے کوچوری کرلیاگیا،23پولنگ اسٹیشن کے بجائے پورے حلقے کابھی دوبارہ الیکشن کرالیاجائے توحکومتی اُمیدوارتیسرے درجے کا ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات، مریم نواز کا تینوں حلقوں میں فتح کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ  پُر امن الیکشن نہ کرانے کی ذمے دار حکومت ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹس لیاہے تو اُسے 2 افراد کے قتل او ر ووٹ چوری میں ملوث حکمرانوں کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے،پختونخواہ میں حکومتی امیدوار کی شکست سے ثابت ہوگیا ہے کہ اس کے اپنے ارکان اورعوام اُس کے ساتھ نہیں،سینیٹ الیکشن میں بھی پی ڈی ایم کے امیدوارکامیاب ہوں گے۔

انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یوسف رضاگیلانی کی کامیابی100فیصدہوگی جس کے بعدعمران خان کے پاس اخلاقی طورپر وزیراعظم رہنے کاجوازنہیں رہے گا،اگراُن میں معمولی سی بھی سیاسی غیرت ہوگی تووہ خودمستعفی ہوں گے اورپی ڈی ایم کولانگ مارچ اورتحریک عدم اعتمادکی ضرورت نہیں رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان خود اپنے امیدواروں کی مخالفت کررہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے جنگ جیوکے دفترپرحملے کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے