مریم اورنگزیب

پنجاب لوٹنے والو!  اب الیکشن ہوں گے، سلیکشن نہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما  مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو لوٹنے والو! اب الیکشن ہوں گے، سلیکشن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بننے پر عمران خان کو تکلیف ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوئی۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان، فارن ایجنٹ اور اسپتال کے چندے کے 30 لاکھ ڈالر سے کاروبار کرنے والے ہیں۔ ن کا کہنا ہے کہ بزدار مسلط نہیں ہوا؟ پنجاب لوٹنے والو اب الیکشن ہوں گے، سلیکشن نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے