پشاور حملہ

پشاور پولیس لائنز میں خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد کا ساتھی گرفتار

پشاور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے پولیس لائنز میں خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے کہا ہے کہ پولیس لائنز حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور یہ حملہ کالعدم ٹی ٹی پی الاحرار گروپ نے کیا۔ پولیس لائنز حملے کے ماسٹر مائنڈ اور ہینڈلرکو ٹریس کرلیا ہے جب کہ خودکش حملہ کرنے والے کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امتیاز خان کو سی ٹی ڈی نے گرفتارکیا ہے، امتیاز خان اور خودکش حملہ آور نے افغانستان کے ایک مرکز میں تربیت لی۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کا نام غفار عرف سلمان ہے، ماسٹر مائنڈ غفار واقعے کے دن خودکش حملہ آور سے رابطے میں تھا جب کہ خود کش حملہ آور کا تنظیمی نام قاری ہے، اس کے سہولت کار کا نام بھی جانتے ہیں، بتا نہی سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے