لیاقت خٹک

پرویز خٹک کے بھائی رکن کے پی کے اسمبلی لیاقت خٹک نے پی ٹی آئی کو کرپٹ حکومت قرار دے دیا

پشاور (پاک صحافت) سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا  اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھارئی لیاقت خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کرپٹ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کی وجہ سے کے پی کے میں کرپشن ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے الزام لگایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں انتہا کی کرپشن ہورہی ہے۔ لیاقت خٹک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی مگر صوبے میں کرپشن ختم ہونے کے بجائے بڑھ چکی ہے۔

واضح رہے کہ رکن خیبرپختونخوا اسمبلی لیاقت خٹک نے مزید کہا کہ کوئی نیا پاکستان نہیں ہے، وہی پرانا پاکستان ہے جہاں ضلعی سرکاری دفاتر اور ترقیاتی کاموں میں کرپشن عروج کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو کرپشن سے آگاہ کرنے کے لئے وقت مانگا تھا مگر وقت نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے