شہباز شریف

پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کیلئے نیویارک آیا ہوں۔ وزیرِاعظم

نیویارک (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کی کہانی دنیا کو سنانے کیلئے نیویارک آیا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کہانی سیلاب سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے کی غم اور درد کی کہانی ہے۔ پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف عالمی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی و نقصان کے متعلق عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے