شہبازشریف

پاکستان جلد گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جائے گا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جلد گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جائے گا، جس کے بعد ملکی تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مفتاح صاحب میں آپ کا دفاع نہیں کروں گا ٹیکسوں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ساتھیوں کو مطمئن کریں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جلد گرے سے وائٹ لسٹ میں جائیں گے، قومی سلامتی کے اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف تحریک انصاف کا بے بنیاد پروپیگنڈا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اہداف حاصل کرنے پر افواج پاکستان اور متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے