عظمی بخاری

وفاقی وزرا صرف دانت نکالنے کے لئے ہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف دانت نکالنے کیلئے رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سانحہ مری سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں وزراء کی ہنسنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے  گزشتہ روز ہونیوالی پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزراء فواد چودھری اور شفقت محمود کے ہنسنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “لوگ مصیبت میں ہیں اور انکی جگتیں ختم نہیں ہورہیں” ۔ جو پہلے کاروں کی تعداد پر دھمال ڈال رہے تھے ، اب انکے وزیر اعظم سمیت  ان کے مطابق جو لو گ مر گئے ہیں وہی ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب  کی ترجمان عظمی بخاری نے وفاقی وزراء پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان منحوس کو صرف دانت نکالنے کیلئے رکھا گیا ہے،آج بھی لوگ مصیبت میں ہیں اور انکی جگتیں ختم نہیں ہورہیں۔ خیال رہے کہ سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو درجن سے زائد ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے