وفاقی حکومت  شہریوں کے لئے امن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے

وفاقی حکومت  شہریوں کے لئے امن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے: مولانا فضل الرحمٰن

لاہور (پاک صحافت) اسلام آباد میں جے یو آئی کے 3 کارکنوں کو قتل پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سرِ عام نہتے شہریوں کو شہید کرنا افسوس ناک ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مفتی اکرام اللّٰہ، ان کے بیٹے اور شاگرد کے قتل پر ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ دعا ہے کہ اللّٰہ کریم مرحومین کی شہادتوں کو شرفِ قبولیت عطاء فرمائیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی امن کی خواہش کو غلط فہمی نہ سمجھاجائے:پاک فضائیہ

سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی اکرام اللہ کے قتل پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں نہتے شہریوں کا قتل شرمناک ہے۔حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں جے یو آئی کے 3 کارکنوں کو قتل کردیا گیا تھا۔ آج اسلام آباد کی اٹھال چوک پر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے۔مظاہرین نے مری جانے والی سڑک کو بلاک کردی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے