جام اکرام اللہ

وفاقی بجٹ عام آدمی کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کی جانب سے پیش کردہ وفاقی بجٹ عام آدمی کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے۔ یہ بجٹ مزید مہنگائی ساتھ لے کر آئے گا۔ جس سے عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

رہنما پی پی جام اکرام اللہ دھاریجو کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی وزراء کے اعداد و شمار جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ جبکہ نااہل حکومت نے صنعتی شعبے کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بہت بڑا نقصان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کے شعبے کو فروغ دینے کی باتیں زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں، وفاقی حکومت نے آٹا، گھی، چینی، پیٹرول کو مافیا کے پاس فروخت کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے