بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ ایران پر روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورہ پر ایران روانہ ہو گئے ہیں۔   جہاں وزیر خارجہ  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری مشہد کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ زیارتوں کا شرف حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری آج دو روزہ دورے پر ایران پہنچیں گے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ ایران کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی روابط اور برادر ملک سے بجلی کی فراہمی کے معاملے پر بات کریں گے۔ خیال رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ایران کے ساتھ سرحد پر سستے بازار، بذریعہ ٹرین اور سڑک رابطے اور زائرین کے لئے سہولیات کے ایشوز کو بھی اٹھائیں گے۔

واضح  رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ایرانی حکام کے ساتھ افغانستان اور جنوبی ایشیا میں ہونے والی پیشرفت کے تناظر میں سیکیورٹی صورت حال پر بھی بات کریں گے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی حکام کے درمیان اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے بھی مکالمہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے