سلیمان شہباز

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز وطن واپسی کے لئے روانہ

لندن (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز جلاوطنی ختم کر کے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز برطانیہ میں جلا وطنی ختم کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ سلیمان شہباز، اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جہاں سے وہ پاکستان تشریف لائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے، یاد رہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادے 2018 کے عام انتخابات سے قبل نیب مقدمات قائم کیے جانے کے بعد لندن آگئے تھے، سلیمان شہباز والد شہباز شریف اور بھائی حمزہ شہباز کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے