وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کیجانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کا قتل قابل مذمت ہے۔ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، مشرق وسطی میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا اور خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے