وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کیجانب سے بیوروکریٹس کو الاٹ کیے گئے وسیع و عریض گھر فروخت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم نے کفایت شعاری کے تحت بیوروکریٹس کو الاٹ کیے گئے وسیع و عریض گھر فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کفایت شعاری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو سرکاری رہائشگاہوں کی فروخت کے حوالے سے اقدامات کرے گی، کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری تقریبات میں ون ڈش کی بابندی کی جائے گی تاہم غیرملکی مہانوں کو دیئے جانے والے ظہرانے اور عشائیے پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کی تنخواہیں اور الاﺅنسز ختم کردیئے گئے ہیں، وزراء بجلی، پانی اور گیس سمیت یوٹیلٹی بلز جیب سے ادا کریں گے، اندرون و بیرون ملک سفر کے دوران اکانومی کلاس میں سفر اور فائیو سٹار ہوٹلز میں رہنے پر پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء سے تمام لگژری گاڑیاں واپس لی جائیں گی۔ ہر وزیر کو سیکیورٹی کیلئے صرف ایک گاڑی دی جائے گی۔ کابینہ اراکین بیرون ملک سفر کے دوران سپورٹنگ سٹاف نہیں لے جاسکیں گے، جون 2024 تک سرکاری استعمال کیلئے ہر قسم کی گاڑی کی خریداری پر پابندی ہوگی، سرکاری افسران بیرون ممالک دوروں پر نہیں جاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے