مریم نواز

نہ نیب کا ڈر ہے اور نہ ہی گرفتاری کا خوف۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ مجھے نیب اور گرفتاری سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مجھے نہ نیب کا ڈر ہے اور نہ ہی گرفتاری کا خوف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوکری چاکری کرنے والے کو صرف نوکری چاکری ہی کرنی چاہئے، نواز شریف بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سازش کرنا عمران خان کی پہچان ہے، ن لیگ کی جدوجہد عمران خان جیسے شخص کے خلاف ہے۔ گرفتاری سے ڈرتی ہوں نہ نیب سے۔ مجھے ڈرانے والے بھول میں ہیں، پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو بڑے بڑے کرپشن سکینڈلز اور نا اہلی پر جواب دینا ہوگا، آپ کو پاکستان کو بدنام کرنے کا جواب دینا پڑے گا، چار سال میں عوام پر جو مظالم ڈھائے اس کا جوب دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے