وزیراعظم شہباز شریف

میڈیا مہم یا حکومت کی کوئی چال بازی سیاہ کو سفید نہیں کرسکتی، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میڈیا مہم یا حکومت کی کوئی چال بازی سیاہ کو سفید نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی کا عوام سے بہتر فیصلہ کرنے والا کوئی نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں تحریک انصاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور پالیسیوں نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تین سال مکمل ہوئے تھے، اس حوالے سے حکمران جماعت کی جانب سے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومتی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا جارہا ہے، جبکہ ن لیگ کی جانب سے حکومتی کارکردگی میں شامل تصویروں کو بھارتی ویب سائٹ سے چوری کی گئی تصویریں قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بطور ثبوت بھارتی ویب سائٹ کی لنک بھی عوام سے شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے