حمزہ شہباز

مودی کا بھارت زوال پذیر اور مسلمانوں کے لئے غیر محفوظ بن چکا ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ہندوستان میں طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا بھارت زوال پذیر اور مسلمانوں کے لئے غیر محفوظ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں اکیلی طالبہ پر انتہا پسندوں کا جھپٹ پڑنا ہندوستان میں خوفناک صورتحال کی عکاسی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حجاب پر پابندی یا اس پر تنقید شخصی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت  میں باحجاب مسلمان لڑکیوں کے ساتھ ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ہراسانی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے حجاب کو لے کر تنازع کی وجہ سے کرناٹک میں شروع ہوا احتجاج منگل کو پوری ریاست میں پھیل گیا۔ دوسری جانب ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے اسکولوں اور کالجوں کو حجاب کے تنازع کے پیش نظر تین دن کے لیے بند کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے