محمد زبیر

موجودہ بجٹ سے عوام کو کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ محمد زبیر

اسلام آباد (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ موجودہ بجٹ سے عوام کو کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ عوام کو ابھی سے مشکل حالات کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب ایک ماہ بعد کہیں گے کہ میں نے کہا تھا کہ خوش ہوجائیں لیکن مافیا نے گڑ بڑ کردی ہے اور مافیا کی وجہ سے مہنگائی اور غربت ختم نہیں ہو رہی۔

رہنما ن لیگ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گزشتہ تین سال سے سن سن کر عوام کے کان پک گئے ہیں۔ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ غریبوں کو گھر دیں گے مگر تین سال میں ایک بھی گھر نہیں دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے