شاہد خاقان

ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے، شاہد خاقان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو  (نیب) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب پیسے لے کر فیصلہ کرتا ہے۔ عوام آج بھی منہگائی میں پس رہے ہیں، حکومت ہر وقت سوچتی رہتی ہے کہ کیسے اپوزیشن کو دبایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا یہ کیس تیسرے سال بھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے کہا کہ ہم نیب تفتیش اور عدالتوں میں سماعت کے دوران کیمرے لگانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دروان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کابینہ جو مرضی فیصلے کرتی رہے کوئی افسر عمل درآمد کرنے کو تیار نہیں، کمیشن اور رپورٹس کے باوجود نیب چینی اسکینڈل پر خاموش ہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اور مشیر استعفیٰ دیتے ہیں مگر کسی ایک کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا، نیب مسلم لیگ نون پر 3 سال سے ایک کیس ثابت نہیں کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے