گیس

ملک میں گیس بحران شدید تر، کھانا پکانا بھی مشکل ہو گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، گیس کی بندش کے باعث گھروں میں تین وقت کا کھانا پکانا بھی مشکل ہو گیا۔ دوسری جانب ہوٹلوں پر سوئی گیس کے بجائے ایل پی جی گیس استعمال کرنے سے کھانوں کے ریٹ بھی مہنگے کر دیئے گئے ہیں،  جس کی وجہ سے ہوٹلوں سے کھانا خریدنا بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گیس کی قلت شدید ہوگئی ہے، گھروں میں تین وقت کا کھانا پکنا بھی مشکل ہوگیا ہے، شہری ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔ کوئٹہ، پشاور، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام کو گیس کی قلت کا سامنا ہے، ہوٹل مالکان نے گیس پریشر میں کمی کے باعث ایل پی جی سلینڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سلینڈر کے استعمال کے باعث کھانا بھی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے کئی علاقوں میں آٹھ آٹھ گھنٹے گیس کی بندش کی شکایات ہیں، کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت کے ساتھ گیس غائب ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گیس بندش سے تنک شہری احتجاج کرتے ہوئے مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے