کورونا

ملک میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 52 مریض دم توڑ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں،  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37998 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1579 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 52 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13128 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 87014 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 17117 ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1527 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 556769 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 259164 ہوگئی ہے جب کہ 4405 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 175051 ہے اور 5510 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19097 اور ہلاکتیں 200 ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ  خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73258 اور 2099 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10409 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 308 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4957 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 45078 ہے اور اب تک 504 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے