کورونا وائرس

ملک میں کورونا سے مزید 37 اموات، ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے تاہم تیسری لہر میں واضح کمی آچکی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے باعث مزید 37 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 21977 تک جاپہنچی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 065 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1050 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.55فیصد رہی۔

واضح رہے کہ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 21977 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 48 ہزار 268 تک جاپہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے