مریم اورنگزیب

ملک میں کسی بھی قسم کی معاشی ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی۔ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی بھی قسم کی معاشی ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں فنانشل ایمرجنسی سے متعلق افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا خط جعلی ہے۔ یہ نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر قانونی بھی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ، چور ملکی تاریخ کا بدترین اور ناکام ترین تجربہ تھا، فارن ایجنٹ تجربے نے ترقی کرتے ہوئے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ نالائق اور فارن ایجنٹس کی سلیکٹڈ حکومت اپریل 2022 تک مسلط تھی، امپورٹڈ ٹولہ اور فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے اُٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے